بلوچستان ڈیسک
,سونمیانی وندر
پینے کے پانی کی سپلائی میں ہونے والے خلل کو روکنے کیلے تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا
لسبیلہ کے باسیوں کے حقوق کی تحفظ کیلے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر سردھڑ کی بازی لگائیں جس کیلے ہمیں عوام کی بھرپور تعاون درکار ہے
لائیو اسٹاک کو پروان چڑانے کیلے چراگاہوں کے تحفظ کیلے قانون سازی کی جائیگی وندر کے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلے اسپورٹس کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل ہے
لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے بیشتر ماہی گیری سے وابسطہ ہیں ماہی گیروں کو معاشی بدحالی کے شکنجے سے نکالنے ضروری اقدامات کریں گے
حاجی جمالدین انگاریہ ہمارے 1985کے دور کے ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے وقتی طور پر ہونے والی دوریوں میں کچھ غلطیاں ہماری بھی تھیں جن کو ہم تسلیم کرتے ہیں
سابق نگراں وزیر اعلی و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کا ابراہیم انگاریہ کالونی وندر میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب
تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلے میڈیکل کالج کے قیام کیلے کوشاں ہیں
ہم مسرور ہیں نور محمد جمالی انگاریہ،وڈیرہ عبدالرشید جمالی انگاریہ، محمد امین انگاریہ،عبدالواحد انگاریہ،محمد رمضان و دیگر کی سربراہی میں شمولیت کرنے والوں نے ہمیں سیاسی طور پر مضبوط کیا
میر حسن چنہ نے ساتھیوں سمیت جبکہ حاجی عبدالستار انگاریہ کے معرفت سے میراں پیر کے محمد سلیمان نے ساتھیوں سمیت اور دین محمد مری، محمد یعقوب مری کی سربراہی میں مری قبیلے سے لوگوں نے بھوتانی گروپ میں شمولیت کی
جلسہ عام سے عبدالستار انگاریہ، ڈاکٹرنور محمد انگاریہ، سردار محمد یوسف واڈیلہ نے بھی خطاب کیا