آزادی مارچ ،کیا ختم ہونے جارہا ہے ؟

ویب ڈیسک

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام  اسلام آباد میں دھرنا بارویں روز بھی جاری ہے

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے سلسلے میں  تین منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میں پلان اے ،بی ،سی ،ڈی شامل تھا

پلان اے کے تحت ملک بھر سے کارکنوں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا  اور جس کا منطقی نتیجہ اسلام آباد میں دھرنے میں تبدیل ہوگیا جو گزشتہ بارہ دنوں سے جاری ہے

اب میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اسٹیج کی طرف متوجہ ہوجائیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان  اہم اعلان کرنے والےہیں

رپورٹس کے مطابق ممکن ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں جمعیت کے ذرائع کے مطابق اب یہ دھرنا ملک بھر میں پھیلادیا جائیگا

دوسری جانب پلان بی کے تحت بلوچستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور کوئٹۃ چمن شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ہے جو ابھی تک جاری ہے

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں