ویب ڈیسک
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام 4 ہفتوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ اگر شہباز شریف تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کیلئے تیار ہیں تو
نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
فروغ نسیم نے بتایا کہ یہ اجازت صرف ایک بار کیلئے ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے اور اب یہ مسلم لیگ ن پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے کو کیسے آگے لے کر چل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سزا یافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مختلف ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں صرف ایک بار کیلئے اجازت دی گئی ہے