سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں 29 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

0

لاہور :  سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا۔

فل بنچ نے باور کرایا تھا کہ درخواست پر آئندہ مزید کارروائی ملتوی نہیں کی جائے گی اس لیے وکلا اپنا کام نمٹا کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ بیرسٹر علی ظفر جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جاری رکھیں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، 29 نومبر کو لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.