کوئٹہ:کسانوں کو گندم کے بیجوں کی بلا معاوضہ فراہمی کا آغاز

0

بلوچستان حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کسانوں کو گندم کے بیجوں کی بلا معاوضہ فراہمی کا آغاز کردیا۔

حکام کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری سے پروگرام کے لیے 2.2ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے ، ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعہ گندم کے بیجوں کی 50 کلوگرام کی 3لاکھ 81 ہزار بوریاں خریدی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

اعلامیے کے مطابق پروگرام سے صوبے کے 34 اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد کسان مستفید ہوں گے۔ حکومتی اقدام کا مقصد سیلاب کے بعد گندم کی قلت کے خدشہ کو ختم کرنا ہے۔

مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے ذریعہ مستحق کسانوں کو بیجوں کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ گندم کے بیجوں کی تقسیم میں شفافیت کے لیے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں ربیع کے سیزن میں 1.3 ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.