دعوت حق کیلئے ثابت قدمی حضور ﷺ نے ہمیں سکھائی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جعفر آباد ۔۔۔رپورٹ فداحسین دھرپالی

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لئے زبانی دعوؤوں کے بجائے عملی جدوجہد کریں حضورﷺ نے تمام تر نامساعد حالات اور مشکلات

کے باوجود ثابت قدمی کیساتھ دنیا کے سامنے دعوت حق پیش کی ،عشق رسولﷺکاتقاضا ہے کہ ہم بھی ان کی تعلیمات پر عمل پیراہوں

جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے زیراہتمام ضلع کونسل ڈیرہ اللہ یار میں منعقدہ ایک عظیم الشان ذکر حبیب ﷺ کانفرنس سے خطاب

کانفرنس کی صدارت چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل جعفرآباد میر زبیرخان جمالی نے کی

اعزازی مہمانان گرامی میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیراحمد ماندائی،جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ وائس چئیرمین علی رضا جمالی تھے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سمیت

علمائے کرام ومشائخ مولانا محمدایوب منصور،مولانا عبدلغفار رند،مولانا عبدالصمد چشتی،مولانا محمدنواز چنہ،مولانا امان للہ واگھہ،مولانا نذیراحمد تنیو،محمد امین بگٹی اور محمدیوسف منگریو نے بھی
آنحضورﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤوں پر تفصیلی روشنی ڈالی

انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے آپﷺ کی حیات طیبہ اور اسوہٗ حسنہ ہی مشعل راہ ہیںآپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا وآخرت میں فتح وکامرانی نصیب ہوسکتی ہے

کیونکہ آپ کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے ہی آج مت مسلمہ زوال پذیر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہمیں ہر قسم کے تعصبات
فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر فروغ اسلام کے لئے خلوص نیت کیساتھ جدوجہد کریں،اسامہ شمس ودیگر نعت خوان حضرات نے آقائے دوجہاں ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.