مانیٹرنگ ڈیسک
بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے بلوچستان اور صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔
زلزلے کے شدید جھٹکے کوئٹہ، بارکھان، فورٹ منرو اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں