انٹرنیشنل ڈیسک
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی
عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگئی۔
واضح رہے کہ بریگزٹ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کنزریٹو پارٹی کے 48 اراکین نے تھریسامے کا بطور پارٹی لیڈر ہونا چیلنج کیا تھا،
جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہوا۔
ووٹنگ کے نتیجے میں رات 9 بجے تک برطانوی وزیراعظم کے سر پر عدم اعتماد کی تلوار لٹکتی رہی
تاہم انہیں توقع سے بھی زیادہ ووٹ ملے اور وہ 37 کے مقابلے میں 63 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں۔
ووٹنگ کے نتائج آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر آکر قوم کو اپنے پیغام میں تھریسامے نے کہا کہ اب بریگزٹ پر عمل کا وقت ہے