پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کوئٹہ چیپٹرکے انتخابات غیر شفاف کیوں‌….؟

 یحیی ریکی کی رپورٹ 

پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کوئٹہ چیپٹرکے آن لائن انتخابات 3سے 6دسمبر 2018کو منعقدہوئے جس میں دو پینل مد مقابل تھے، ریفارمر پینل کی جانب سے بہرام بلوچ صدارتی امیدوار،داﺅدخان نائب صدر،حفیظ اللہ یوتھ گروپ ڈائریکٹر جبکہ رخسانہ عزیزایکس چینج امبیسیڈر کیلئے امیدوار تھے، جبکہ مخالف پینل

 

کی طرف سے صدارتی امیدوار جہانگیرخان،نائب صدررحیم شاہ،یوتھ گروپ ڈائریکٹرماہ نورمبین،اورمریناپانیزئی ایکس چینج امبیسیڈرکیلئے امیدوارتھے۔ 8دسمبر2018کو امریکن قونصلیٹ جنرل نے انتخابات کے نتائج کااعلان کرلیا، جس میں جہانگیرخان پینل کامیاب قرارپایا ۔ریفارمرپینل نے انتخابی نتائج کو غیرشفاف قراردیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکارکردیا،ریفارنر پینل سے صدارتی امیدوار میربہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کوئٹہ چیپٹر کے انتخابات مشکوک ہیں، من پسند افراد کو منتخب کیا گیا، غیر شفاف انتخابی نتائج سے نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہیں،

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات سے قبل رجسٹرڈ ووٹرز لسٹیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مگر نہیں دئیے گئے، ریفارمرپینل غیرشفاف انتخابی نتائج کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی. انہوں نے کہا کہ گلگت کے صرف 29 المنائی ہیں اور انہیں علحیدہ چیپٹر اور کورڈنیٹر ہے جبکہ ہمارے 14سو90 ممبر کے باوجود الگ کورڈنیٹر نہیں ہے اور دوسرے صوبے کے کوآرڈینیٹر معاملات کو دیکھ رہے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے، کوئٹہ چیپٹر کیلئے الگ کوارڈی نیٹر منتخب کیا جائے.

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ریفارمرپینل کے حمایتی اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی اوراحتجاج ریکارڈکرایاتاہم کوئی بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مخالف پینل کے امیدواروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والے غیرمصدقہ اشخاص کی جانب سے پوسٹ چلائے گئے جو قابل مذمت ہے.

 

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے نوجوان نسل کی بہتری کیلئے احتجاج کررہے ہیں ،سابقہ دور میں لورالائی، خضدار سمیت بلوچستان دیگر دور دراز کے علاقوں کیلئے کچھ نہیں کیاگیا، بلوچستان کے المنائی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا. انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل نئے المنائی کا تعارفی اجلاس سالانہ منعقد ہوتا ہے مگر اس مرتبہ کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا جوانتخابی عمل میں غیر شفافیت کاثبوت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابی کی غیر شفافیت سے متعلق ہرفورم پر احتجاج کریں گے ،ناانصافیوں کاازالہ کرنے کیلئے تمام المنائی ممبران کے تفصیلات فراہم کئے جائیں اورکوئٹہ چیپٹر کیلئے نیا کوارڈی نیٹرتعینات کیاجائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.