ویب ڈیسک
سینٹ الیکشن سے ایک روزقبل
بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد خان کاکڑ کی جانبسے عشائیہ کا اہتمامبلوچستان اسمبلی کے اتحادی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
عشائیہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزرء پارٹی کے سینئر رہنماوں اور ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعت کے تمام اراکین نے شرکت کی
دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا
بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اخترجان مینگل نے نواب اسلم خان رئیسانی, سید احسان شاہ اور نوابزادہ شازین بگٹی سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران نواب اسلم رئیسانی نے بی این پی کی حمایت کا اعلان کیا اور بی این پی کے امیداوار غلام نبی مری کو ووٹ دینے کا یقین دلایا
سردار اختر مینگل نے سید احسان شاہ ،نوابزادہ شازین بگٹی اور گہرام بگٹی سے ملاقات کی اور سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا