آئی جی ایف سی بلوچستان  کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ

برفباری کا بلوچستان میں تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

مانیٹرنگ ڈیسک

انسپکٹرجنرل فرنٹئیرکور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ۔ اور حکام کو ہدایت کی کہ بارش اور برف سے متاثرہ علاقوں تک رسائی یقینی بنایا جائے

 انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے برفباری کے زیر اثر علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

 آئی جی ایف سی نے بلیلی، کان مہترزئی، مسلم باغ، سید حمید کراس ، شیلاباغ، کوژک ٹاپ میں برف سے متاثرہ شاہراہوں اور علاقوں کا معائنہ کیا۔

بعدازاں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے مسلم باغ کا دورہ کیا۔

فرنٹئیر کور قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی جانب سے آئی جی ایف سی کو حالیہ برفباری سے متاثرہ علاقوں اور امدادی کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی نے فرنٹئیر کور کے جوانوں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

آئی جی ایف سی نے حکام کو ہدایت کی کہ برف اور بارش سے متاثرہ علاقوں تک رسائی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔

مذید براں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے ایف سی کی جانب سے مسلم باغ  میں بنائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود افراد سے ملاقات کی۔

برفباری کے دوران ریسکیو کئے گئے افراد نے ایف سی کی شاندار کارکردگی اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.