پاکستان سپر لیگ کامیلہ سج گیا اوپنر احمد شہزاد کاامتحان شروع

رپورٹ۔ مہک شاہد
ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا میلا سج گیا ، ہر کھلاڑی بھرپور محنت کا عزم لیے جوش سے کچھ کر دکھانے کیلےء پرامید ہے ہر کھلاڑی کی کوشش ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لئے اچھے سے اچھا کھیلے اور اپنی ٹیم کو میچز جیتوائے۔ اب دیکھنا ہے اس بار کون سے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا کر سرفہرست آتے ہیں اور اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے دور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد جو چھ ماہ کی پابندی کے بعد واپس آچکے ہیں، اس چھ ماہ کے دورانیہ میں احمد شہزاد نے بہت محنت کی ہے اور نئے امید، نئے جوش کے ساتھ پی ایس ایل کھیلنے گئے ہیں

اسحوالے سے بلوچستان24 سے بات کرتے ہوئے احمد شہزاد کے بڑے بھائی خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ’’ اس دفعہ اس نے بہت محنت کی ہے، اس دفعہ سب کو اس کی فٹنس نظر آئیگی کیونکہ سب کچھ ایک طرف رکھ کر یہ پانچ چھ مہینے اس نے مکمل طور پر فٹنس کو دیے ہیں اور احمد یہ سوچ کر گیا ہے کہ اس نے اس بار جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے‘‘

اس کے علاوہ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ’’ اس دفعہ وہ بیٹنگ کرتے ہوئے فیلڈنگ کرتے ہوئے لڑتا ہوا نظر آئیگا، جس طرح وہ شروع میں بولرز پر حاوی ہو کر کرکٹ کھیلتا تھا اس دفعہ اس کی کوشش یہی ہے کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلے۔ شروع میں ایک دو میچز سیٹ ہونے میں لگ سکتے ہیں پھر اس کے بعد وہی پرانا احمد شہزاد سب کو نظر آئیگا، اس نے زیرو سے اپنی کرکٹ شروع کی ہے ایک نئی امید کے ساتھ گیا ہے‘‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خرم شہزاد نے بتایا’’امی نے ہمیشہ اس کے لئے دعا کی ہے اس بار بھی بہت سی نیک دعاؤں کے ساتھ بھیجا ہے اور اس دفعہ میں بھی پْر امید ہوں احمد شہزاد اس دفعہ مختلف نظر آئیگا لڑتا ہوا، جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آئیگا‘‘

پاکستان سپر لیگ میں اب تک احمد شہزاد کا ریکارڈ اچھا رہا ہے تیسرے نمبر پر سب سے ذیادہ 705 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ جن میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 71 ہے جبکہ پانچ بارففٹی بھی کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا ہے اس بار ان کی محنت کتنا رنگ لاتی ہے، یاد رہے ۔احمد شہزاد پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے سینچری اسکور کی ۔
یہ سنہری موقع ہے ان کے پاس اس بار پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دے کر واپس انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں اور پھر سے لوگوں کے دلوں پر راج کر سکتے ہیں۔ یہ پی ایس ایل احمد شہزاد کے روشن مستقبل کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

امید ہے کہ آنے والا وقت احمد شہزاد کے حق میں اچھا ہوگا وہ ایک بار پھر رنز بناتے ہوئے اور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے شائقین کو نظر آئییں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.