پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے،نوابشاہ اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوابشاہ میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں، اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عنقریب ظلم اور ناانصافی کی حامی قوتیں شکست فاش سے دوچار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.