کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

0

الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے جام عبد الکریم بجار، این اے 230 سے سید رفیع اللہ اور این اے 231 سے پاکستان پیپلز  پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

اس کے علاوہ این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق صدیقی، این 233 سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید، این اے 234 کورنگی کراچی 3 سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان، این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر اور این اے 237 کراچی شرقی 3 سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال اور این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار، این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین، این اے 246 کراچی غربی 3 سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 249 کراچی سینٹرل 3 سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 کراچی سینٹرل 4 سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.