کراچی: پیپلز پارٹی کا سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے نامزدگی پر فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزارت اعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ پسندیدہ امیدوار ہیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے نام بھی زیر گردش ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ مراد علی شاہ کو ہی وزیراعلیٰ سندھ نامزد کیا جائے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی 84 نشستیں جیت کر اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے 28 نشستیں جیتی ہیں اور آزاد امیدوار 13 سیٹیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہیں۔