امریکا: تیز رفتار گاڑی اسپتال کی ایمرجنسی میں جاگھسی، ڈرائیور ہلاک، 5 افراد زخمی

0

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپتال کی ایمرجنسی روم میں ایک گاڑی جا گھسی جس کے تیجے میں ڈرائیور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس  میں ایک تیز رفتار گاڑی سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی روم کی لابی میں جا گھسی، اس حادثے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا حادثے کے بعد فوری تور پر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور ایمرجنسی روم میں سی پی آر دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، حادثے میں ایمرجنسی روم کی لابی میں موجود 5 افراد زخمی ہوئے۔

ایک زخمی کو اسپتال میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں زخمی دو بچوں سمیت 4 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 آسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایوسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے کیپٹن کرسٹا اسٹیڈمین نے بتایا کہ منتقل کیے گئے افراد میں سے ایک بچہ زیادہ زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی روم میں گاڑی ایک ریسپشن ڈیسک کے قریب ہال میں پھنس گئی تھی، حادثے کے وقت ایمرجنسی روم میں کئی لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے زیادہ لوگ محفوظ رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.