پی ایس ایل 9 کا ترانہ ریلیز کر دیا گیا

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  پی ایس ایل 9 کا اینتھم کُھل کے کھیل’ ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نےگایا ہے۔

اینتھم میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.