بلوچستان،شیلٹر لیس اسکولوں کیلئے ٹینڈر جاری

0

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت ترقیاتی امور کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

معیار پر پورا اترنے والے ماڈل اور ہائی اسکولوں کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا فیصلہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن کو اس ضمن میں نوٹیفکیشن کے اجراءکی ہدایت

تعلیم کے شعبہ میں وزیراعلیٰ انیشیٹیو کے تحت ہر ضلع میں سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ ایک ہائی اسکول کو ماڈل اسکول کا درجہ دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،

حکومت کے اس فیصلے کے تحت میٹرک پاس کرنے والے طلباءکو کالج کی سہولت بھی ملے گی۔

اجلاس میں حالیہ بارشوں سے ڈیموں میں پانی کی وافر دستیابی سے بھرپور استفادہ کے لئے محکمہ زراعت کو میرانی ودیگر ڈیموں اور کچھی کینال کے کمانڈ کو ایریا ترقی دینے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

محکمہ جنگلات کو مختلف علاقوں کی موزیت کے مطابق فضائی ذریعہ سے درختوں اور پودوں کے بیج پھینکنے کی ہدایت کی گئی ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ کے محکموں کو ڈیموں کی نگرانی کرنے اور بارشوں اور سیلابی پانی کا ڈیٹا اکٹھاکرکے موزوں مقامات پر ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں کی فزیبلیٹی کی رپورٹ کی تیاری کی ہدایت کی۔

اجلاس میں تعلیمی شعبہ میں وزیراعلیٰ انیشیٹیو پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ شیلٹر لیس اسکولوں کی تعمیرومرمت اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ پرائمری، مڈل،ہائی / ماڈل اسکولوں کے منصوبوں کی پی ڈی ڈبلیو ڈی کرکے آئندہ ہفتے ٹینڈروں کا اجراءکردیا جائے گا،

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مختلف شعبوں کے جاری منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈ ز کا اجراءجاری ہے جبکہ تعلیم، صحت، آبپاشی اور آبنوشی کے شعبوں کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز بھی جاری کئے جارہے ہیں،

منصوبوںکی شفافیت، بروقت تکمیل اور آغاز کی نگرانی کے لئے صوبائی سطح پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ محکمے کے سیکریٹری جبکہ ڈویژنل سطح پر کمشنر کی زیرنگرانی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام ترقیاتی محکموں کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور متعلقہ محکموں کو نئے منصوبوں کی ابتدائی کاروائی فوری طور پر مکمل کرکے ٹینڈرز کے اجراءکی ہدایت کی

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور محکمہ خزانہ کو منظور شدہ منصوبوں کی اتھرائزیشن اور فنڈز کے بروقت اجراءکو یقینی بنانے کی بھی ہدایت

صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، سلیم احمد کھوسہ، عبدالخالق ہزارہ، دنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان اختر نذیر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری اور دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.