عمران خان نے آئین توڑ کر سنگین جرم کیا جس پر عدالتیں رات کو کھلیں ، مریم اورنگزیب

0

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑ کر سنگین جرم کیا جس کے باعث عدالتیں رات کو کھلیں۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ کہتے ہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو۔ عمران خان آپ نے 22 کروڑ عوام، آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے، عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

انہوں نے کہا کہ عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ پتہ چلے ملک آئین پر چلے گا آپ کے حکم پر نہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین، پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کے غلام نہیں، اس لیے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے بہتر ہوگا آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب اور مزید عیاں ہورہی ہے، پونے4 سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم۔لیگی رہنما نے کہا کہ عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مر رہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم،احتساب کینعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کو ناحق جیلوں میں ڈالا، یہ ہے آپ کا جرم ،توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی، یہ ہے آپ کا جرم ،اپنی سیاست کے لیے پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلا، یہ سب آپ کا جرم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.