ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی

انقرہ : ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہےکہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

طیب اردوان نے کہا کہ ترکی خود نیٹو کا حصہ ہے لیکن اسکینیڈیوین ممالک  کی نیٹو کی رکنیت سازی کو لے کر اس کے مثبت نظریات نہیں ہیں حتیٰ کہ ان کے کچھ ممالک میں ممبران اسمبلی بھی ہیں لیکن ان کے لیے اس طرح کی حمایت ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر ترکی کی مخالفت فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو کی رکنیت سازی میں مشکلات کھڑی کرسکتی ہے کیونکہ نیٹو کا رکن بننے کے لیے تمام نیٹو اتحادیوں کی منظوری لازم ہے۔

ترک صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ روز فن لینڈ کے صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بلاتاخیر فوری طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.