مویشی منڈیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا
پہلے آنے والے بیوپاریوں کو ترجیحاً پہلے ٹینٹس الاٹ کیے جائیں گے۔
:بلوچستان24ویب ڈیسک
حکومت نے مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری کردیا ہے، بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی، پہلے آنے والے بیوپاریوں کو ترجیحاً پہلے ٹینٹس الاٹ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام شہروں میں موییشی منڈیوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ ہر ضلعی انتظامیہ اپنے شہر کی آبادی، کورونا وباء کا پھیلاؤ اور مسائل کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈیاں لگانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کروائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مویشیمنڈیوں کو ٹیکس فری کردیا ہے۔ جانوروں کو منڈیوں میں لانے والے بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ بیوپاریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منڈیوں میں ٹینٹس اور جگہ الاٹ کی جائے گی۔