پاکستانی اداکار ارطغرل کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر ناخوش

اداکار کو یہ بات کچھ برداشت نہیں ہوئی کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایک غیر ملکی اداکارہ کا کیوں انتخاب کیا گیا۔

0

بلوچستان24 نیوز ویب ڈیسک

ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستانی مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے

اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی برانڈ کیو موبائل نے انہیں اپنے اشتہار کیلئے منتخب کیا جس پر اداکار یاسر حسین بھڑک گئے۔

حال ہی میں ترکش اداکارہ اسراء بلجیک پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنیں اور اشتہار

میں جلوہ گر ہوئیں جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے نہ انڈین نہ ترکش؟

یہی نہیں یاسر نے ایک اور اسٹوری میں ماہرہ سمیت صبا، سونیا، مینال، ایمن اور دیگر اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ

 

 

کیا ان میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن سکے؟

اداکار نے مطالبہ بھی کیا کہ اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو۔

 

 

یاسر حسین کی اس بات سے ایمن اور مینال سمیت دیگر شوبز ستاروں نے اتفاق کیا جب کہ کچھ کا کہنا تھا اس سے کچھ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی اسراء بلجیک کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی خواہش کا اظہا کیا تھا

 

 

جس پر اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود

 

 

اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر

 

لیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.