ہم اپنے ملک پرکبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعودجہانگیر

0

ملتان   سینئرجج مسٹرجسٹس چوہدری محمدمسعودجہانگیرنے کہاہے کہ 14اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی یاد دلاتاہے کہ کس طرح انہوں نے غلامی کابت توڑ کرقائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں ہمیں ایک آزاد اورخودمختار پاکستان بناکردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

ہم اپنے ملک پرکبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے یہ ہمیں آج 14اگست کوعہدکرناہوگا۔ہم اپنے بزرگوں کی اس کاوش کوفراموش نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ میں75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے کہاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کوبتاکرجائیں گے کہ آزادی ایک نعمت ہے اس نعمت کی وجہ سے ہی آج ہم جج بنے لوگوں کوانصاف فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق جسٹس محمدالطاف ابراہیم قریشی،سابق جسٹس محمدخالدعلوی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشیدحیات سمیت ڈسٹرکٹ وہائیکورٹ بار کے عہدیداران اورعدالت عالیہ کے آفسران ،عملہ نے بھرپورشرکت کی۔سینئرجج مسٹرجسٹس چوہدری محمدمسعودجہانگیرنے ہائیکورٹ ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس سمیت ہائیکورٹ بار میں بھی پرچم کشائی کی پولیس دستہ نے سلامی پیش کی اختتام پرپاکستان کی سلامتی کیلئے دعامانگی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.