تربت ۔ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کو سرکاری اعزاز کیساتھ تربت میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تربت ۔ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کو سرکاری اعزاز کیساتھ تربت میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ بدھ کے روز تربت کے علاقے آبسر کے میما قبرستان میں ادا کردی گئی۔

اس موقع پر نماز جنازہ میں کمشنر مکران داؤد خلجی ، ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر تابشِ علی بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات عزت نزیر بلوچ ، انکے رفقاء اور عزیز و اقارب سمیت عوامی حلقوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

نماز جنازہ کے بعد شہید ذاکر بلوچ کی جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کیساتھ دفنایا گیا اور ان کی میت کو بلوچستان لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی ۔

بعد ازاں شہید ذاکر بلوچ کی خدمات کے اعتراف میں کمشنر مکران داؤد خان خلجی ، ڈپٹی کمشنر کیچ اسمائیل ابرائیم ، سابقہ ڈپٹی کمشنر گوادر اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات عزت نزیر بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد اور ڈی پی او کیچ ضیاء مندوخیل نے انکی قبر پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں مستنگ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوئے تھے جبکہ اس کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک اس واقع میں زخمی ہوئے تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.