جشن آزادی کے حوالے سے سب سے بڑی ڈویژنل سطح پر تقریب کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی

نصیرآباد14 اگست: جشن آزادی کے حوالے سے سب سے بڑی ڈویژنل سطح پر تقریب کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین رحمٰن خان نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈز کے ہمراہ پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،

 

جشن آزادی کی تقریب میں ڈی آئی جی ایاز حسین ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی، ایس ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل، عنایت اللہ بلوچ، عبدالحمید ابڑو، محمد ابراہیم مینگل، عبدالزاہر مینگل، احمد نواز جتک عبدالحمید تھیم، پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو، عبدالروؤف لہڑی، سید ظفر شاہ، عتیق اللہ کھوسو،حاجی عین ڈومکی، بشیر احمد، اقلیتی رہنماؤں داسو مل تارا چند سمیت مختلف سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جشن آزادی کے موقع پر مختلف اسکولوں کے بچوں نے تقاریر، ملی نغمے، ترانے اور ٹیبلوں پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

تقریب کے موقع پر مختلف افسران سماجی شخصیات میں تعریفی اسناد اور شیلڈ بھی تقسیم کیے گئے تقریب سے پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو تارا چند ایف سی کے کرنل محمد صدیق ملک ڈی ائی جی نصیر آباد رینج ایاز حسین نے بھی خطاب کیا تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریخ ساز ہے بڑی جدوجہد اور خون کا نذرانہ دینے کے بعد انگریز سامراج سے ہمارے اکابرین نے آزادی حاصل کی اس لیے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم مادر وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنے موثر انداز میں احس کردار ادا کریں اور پاکستان کو اس عظیم مقام پر پہنچائیں جس کا خواب ہمارے اکابرین نے دیکھا تھا

 

اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا درپیش ہے ہم سب ان سے بخوبی آگاہ ہیں ہمیں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ہمیں اس عظیم دن کے موقع پر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جن کو بروئے کار لاکر مزید ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ہم پاکستان کی آزادی میں شہید ہونے والے اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی عظیم جدوجہد کے بعد ہمیں آزاد زندگی بسر کرنے کا موقع ملا ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.