ملک بھر کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی77 واں یوم آزادی ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیراہتمام قومی جوش و جزبے کیساتھ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی قیادت میں منایا گیا

جھل مگسی14 اگست: ملک بھر کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی77 واں یوم آزادی ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیراہتمام قومی جوش و جزبے کیساتھ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی قیادت میں منایا گیا ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے دفتر میں پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔

 

سرکٹ ہاوُس گنداواہ میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر بدر ندیم انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جھل مگسی حفیظ اللّہ کھوسہ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ جھل مگسی شکیل احمد انصاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی عبدالرسول کھوسہ، و دیگر لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران سیاسی و قبائلی شخصیات ، سول سوسائٹی ، ہندو پنچائیت، صحافی حضرات، اساتذہ کرام، مختلف اسکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے اور نعت رسول مقبول سے ہوا،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اسکولوں کے طلباء نے جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمے اور نہایت ہی خوبصورت مفصل و مدلل انداز میں تقاریر پیش کیں آخر میں تقریب کے مہمان ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی نعمت پر تفصیلی روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ مملکت خدا داد کیلئے پوری قوم نے قربانیاں دیکر اپنے خون سے اس چمن کی آبیاری کی اور بالاٰخر 14اگست 1947ءکو ہمیں ایک آزاد اور خود مختار اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرزمین عنایت ہوئی جسے قیامت تک سلامت رکھنے کیلئے ہر پاکستانی، سیکورٹی فورسسز اور عوام ملکر ہر قیمت پر اسکی حفاظت یقینی بنائیں گے انھوں نے کہا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور یہ تقریب اسکی گواہ ہے، انھوں نے کہا یہ دن اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم پاک سرزمین کی بہتری کیلئے کس قدر محنت کررہے ہیں

 

آج کادن ہمارے لیئے تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کرکے اپنی قومی پہچان دنیا بھر میں اُجاگر کریں اور اپنے ملک پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں تقریب کے اختتام پر ملی نغمے اور تقاریر پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ، (لیفٹینٹنٹ کرنل) سہیل احمد ، ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی ودیگر آفیسران نے دفتر ہٰذہ میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، بعد ازاں معذور بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کیں پھر ایک ریلی نکالی گئی اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائیاں تقسیم کیں دریں اثناء انھوں نے جوڈیشل لاکپ گنداواہ کا بھی دورہ کیا قیدیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کیں انکے مسائل دریافت کئے اور تمام تر مسائل کے حل کی یقین دہانی کیساتھ قیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ یوم آزادی کرکٹ میچ آج شام 4 بجے گنداواہ شہید نواب سیف اللہ خان مگسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جہاں لیویز فورس جھل مگسی بمقابلہ لیویز فورس گنداواہ میچ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.