وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا

کوئٹہ۔ 14 اگست۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ٹی وی چینل مالکان اور وابستہ جرنلسٹس اور تمام ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی سطح کے تمام ٹیلی ویژن چینل بلوچستان کے مسائل اور مفاد عامہ میں کئے گئے اقدامات کو موثر انداز میں اجاگر کریں گے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ روز مرہ واقعاتی رپورٹنگ سے ہٹ کر قومی میڈیا میں ان مثبت اقدامات کی کوریج بھی ہونی چاہئے جو بلوچستان میں جاری ہیں اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف رشید بلوچ اور ٹی وی چینل کے ورکرز بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.