ایرن ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شریک ہونے کا خواہشمند

 رپورٹ نمائندہ خصوصی : غلام مرتضیٰ لانگو 

کوئٹہ —گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا21واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے 20 رکنی اعلی سطحی وفد نے شرکت کی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان علی اصغرمیر شکاری نے کیا ایرانی وفدمیں کونسل جنرل سلامی جموری ایران بلوچستان کوئٹہ محمد رفیعفی بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق نے کی جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان سکریٹری داخلہ ویگر پاکستانی اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں سیستان اور بلوچستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے، پاک ایران سرحد پر پیش آنے والے واقعات سمیت دیگر معاملات پر غور و خوض کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

سرکاری سطح پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا 21واں اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں سرحدی صورتحال، دوطرفہ سیکورٹی معاملات، امیگریشن، تجارت اور راہداری نظام سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس تین روز جاری رہےگا۔ گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر گوادر کی اہم شاہراہوں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایرانی حکام نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے جس کا پاکستان کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.