پاکستان میں چار کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار ایک سو انسٹھ صارفین تری جی اور فور جی استعمال کررہے ہیں

ویب ڈیسک

دنیا کی نصف آبادی کو اب بھی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جو کہ کل صارفین کا 47 فیصد ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو ٹو سی ٹی اے ڈی) میں پیش کردہ انفارمیشن اکانومی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس ممالک کی فہرست میں انڈیا پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ اکانومی کی فہرست میں ایران ساتویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 13 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار سات سو باسٹھ افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد چار کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار ایک سو انسٹھ ہے۔

براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد چار کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 237 ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ تھری جی اور فوجی جی کی سہولت اور سمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔ ای کامرس اور دیگر ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کے استعمال کی وجہ سے گھر اور بزنس اب ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں یعنی ہم گھر بیٹھ کر بزنس بھی کر سکتے ہیں اور خریداری بھی۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان میں دراز، علی ایکسپریس اور کیمو ایسی ویب سائٹس ہیں جنھیں بہت سے انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اب اوبر اور کریم کے ذریعے سفر کی سہولت کے بارے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباً تمام لوگ روشناس ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے تقریباً 73 فیصد افراد کے فون پر کریم یا اوبر کی ایپ موجود ہے۔

  

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.