کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں امراض قلب کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کے دوران صوبائی وزیر صحت نےاخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا.
انہوں نے کہا کے میڈیا کے نمائندوں کے کان کچے ہیں.
”میڈیا جتنا لکھتا ہے لکھیں محکمہ صحت میں کوئی کرپشن نہیں ہوامیڈیا میری کردار کشی بند کرے”
رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ملک بھر میں دل کےلیے جس معیار کے اسٹنٹ استعمال ہوتے ہیں وہی اسٹنٹ ہم نے بھی خریدے ہے اگر میں غلط ثابت ہوا تو مجھے سرعام پھانسی دی جائے.
”میڈیا کے الزام تراشی کی تحقیقات کی جارہی یے ہم نے دل کے غریب اور بے کس مریضوں کا علاج مفت کرایا ہے اسکےلیے اگر جیل جانا پڑے بھی جائو نگا ”
انہوں نے الزام لگایاکہ میڈیا ڈیکٹیشن لے رہا ہے.