خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!!
یاد رکھیں۔۔۔آپ سردیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ عام طور پر سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے۔اور پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پھیکی ،خشک اور روکھی ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں زیادہ پانی پینے سے آپکی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے گی
خشک جلد والی خواتین کو گلوسی میک اپ رکھنی چاہئے۔
سردیوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ آپ کی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے۔اس کے علاوہ سردیوں میں خشک جلد سے نجات پانے کے لئے “روز واٹر سپرے” کا استعمال بھی بہتر ہے ،سپرے کرنے کے بعد چہرے کو خشک نہ کریں۔
دو چمچ بالائی ،ایک چمچ شہداور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں۔پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں تو سکن سافٹ ہو جاتی ہے۔