ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کی ورزش

0

ہاتھوں کو کلائیوں پر ادھر ادھر زور زور سے حرکت دیں۔لیکن خود ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑے رکھی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کی ورزش:
ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے روزانہ چند منٹ مندرجہ ذیل طریقے سے ورزش کی جائے تو اس سے بہتر نتائج نکلیں گے:

ہاتھوں کو مضبوطی سے بند کریں۔پھر دفعتاً ہاتھ کھول کر زور سے انگلیوں کو پھیلادیں پانچ بار یہی عوامل کریں۔
 ۔ہاتھوں کو کلائیوں پر ادھر ادھر زور زور سے حرکت دیں۔لیکن خود ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑے رکھیں۔عموماًموسم میں خرابی یا ہوا میں رطوبت کی کمی بیشی کے سبب سے ہاتھوں پر پیڑیاں یا جھریاں سی بن جاتی ہیں۔یہ پیڑیاں ایسے ہاتھوں پر بھی بن سکتی ہیں جن سے زیادہ دیر تک پانی کا کام کیا گیا ہو،مثلاًکپڑے یا برتن وغیرہ صاف کیے گئے ہوں۔جب ہاتھوں پر پیڑیاں جم جائیں اور ان کو دور کرنا مقصود ہو تو ایسے ہاتھوں پربیرئیر کریم کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ کریم پیڑیوں کو دور کرکے ہاتھوں کی جلد کو پھول کی نازک پتیوں جیسی بنادیتی ہیں۔اور ہاتھوں کی جلد کو موسمی اثرات و نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے۔بعض خواتین کے ہاتھ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی جلد بہت جلدی خشک ہوجاتی ہے اور ذرا سا صابن لگنے سے اس میں کھچاؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ایسے ہاتھوں کے لیے ضروری ہے کہ رات کو سوتے وقت ان پر کوئی اچھی سی کریم استعمال کی جائے اور دن میں بھی پانی کا کام کرنے کے بعد ہینڈ لوشن استعمال کیا جائے۔اس طرح ہاتھ پر وقت نرم و نازک رہیں گے اور ان کی جلد میں کبھی کھچاؤ پیدا نہ ہوگا۔اس کھچاؤ کی اصل وجہ ہاتھوں میں چکنائی کی کمی ہے۔خدانخوستہ اگر آپ کے ہاتھ کھردرے اور بدرنگ ہیں تو ان کی طرف پوری توجہ دیں۔ان پر روشن زیتون،روغن بادام،مکھن اور ملائی کا مساج کریں۔اس سے ہاتھوں کی جلد کا کھردرا پن اور بد رنگی دور ہوتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.