ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کو غیر اخلاقی پیغامات ارسال کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

0

 ویب ڈیسک

لاہور میں سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو غیر اخلاقی پیغامات ارسال کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملزم عمیر پر الزام عائد کیا تھا کی انکو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پیغامات ارسال کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

اس سلسلے میں عمیر کا موقف تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے ایف آئی اے میں بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے ۔

ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کی عدالت میں استدعا کی کہ اسکی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

عدالت نے ضمانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.