گو رنر بلو چستان کا تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی تعداد میں اضافے پر اطمینان

0

کوئٹہ: ویب رپورٹر

  گور نر ہاو س میں چانسلر ز کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا گورنر بلو چستان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ،معیار تعلیم کی بہتری اور تعلیمی اداروں کو مزید مستحکم بنا نے کے لئے مختلف تجاویز اور اقداما ت کا جا ئزہ لیا گیا۔

گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں خاص طور سے یونیورسٹیز اور کالج کی سطح پر طلباؤطالبات کی تعداد میں خا طرخواہ اضافہ ہو رہا ہے جو صو بے میں تعلیم کی ترقی اور تعلیمی اداروں کی فعالی اوربہتر کا رکر دگی کا مظہر ہے۔

گورنر بلو چستان نے گر لز کالج کو ئٹہ کینٹ کی کا رکر دگی کو سراہا جہاں زیر تعلیم طالبا ت کی تعداد سا ت ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

انہوں نے وائس چا نسلر جا معہ بلو چستان کو ہدایت کی کہ وہ گرلز کالج کو ئٹہ کینٹ کو ڈگری ایوارڈ نگ کالج کا درجہ دینے کے حوالے سے باقاعدہ تجو یز بھیجیں۔

اس مو قع پر بلو چستان کی تمام سر کاری یو نیو رسٹیوں میں تعلیمی معیا راور اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جا نب سے بھیجی گئی تجا ویز کا جا ئزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے انتظامی اور تعلیمی اُمور سے متعلق ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی تجا ویز پر غوروخوص کر نے کے بعدمختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

چانسلرز کمیٹی میٹنگ کے تیسرے اجلاس میں بلو چستان یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جا وید اقبال،بیو ٹمز کے وائس چانسلراحمد فا روق بازئی،تربت یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق صابر،وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں،خضدار انجیئرنگ یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر بر یگیڈئر محمد امین،یو نیو رسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان اور گو رنر بلو چستان کے پر نسپل سیکر ٹری سجا د احمد بھٹہ بھی موجو د تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.