فاٹا کے عوام باغی نہیں ہیں ،محمود خان اچکزئی

0

اسلام آباد: ویب رپورٹر

سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ وہاں کے عوام کے ریفرنڈم کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’فاٹا کے عوام اگر باغی ہیں تو آپ ان سے ایک لاکھ افراد ملیشیا اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کیوں لیتے ہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

ان کے بقول ’پاکستان کو ایک شفاف وفاق میں تبدیل کیا جائے جس میں تمام قومیں اپنے اپنے علاقوں میں ہوں تو پاکستان ایک بہترین ملک بن جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ آئین میں اعتراضات کی گنجائش ہے، تاہم آئین میں ہر ادارے کی حدود کی تعریف کی گئی ہے جس میں رہتے ہوئے فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کو کام کرنا چاہیے۔‘

سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ ’پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہیے جہاں ملک کی داخلی اور خارجی پالیسز بننی چاہیئیں، جبکہ ملک میں بسنے والی مختلف قومیتوں کے وسائل پر ان کے بچوں کو پہلا حق دیا جائے تو پاکستان بہترین ملک بن جائے گا۔‘

سی پیک کے حوالے سے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’آپ ملک میں سی پیک بنا رہے ہیں لیکن ہر طرف تنازعات نظر آرہے ہیں، اس طرح یہ کام نہیں چلے گا۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.