کوئٹہ میں بم دھماکہ، 7 افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سمنگلی روڈ پر زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ مزدوروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.