امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط، غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

غزہ کی صورت حال پر  امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر بائیڈن کو  خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ارکان کانگریس نے صدر  بائیڈن کو  خط لکھ کر کہا ہےکہ اسرائیل کے  حملوں سے غزہ کی صورت حال پر  شدید  تشویش ہے، شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کے انخلا اور اس کے خطرناک نتائج  پر تشویش ہے۔

 امریکی ارکان کانگریس نے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، فلسطین اور اسرائیل دونوں طرف کے شہریوں کا جانی نقصان روکا جائے، غزہ کی مکمل ناکابندی کے اسرائیلی فوج کے بیان پر بھی تشویش ہے، صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ  کے لیے انسانی ضروریات بند کرنےکے معاملےکو دیکھیں۔

ارکان کانگریس نےکہا ہےکہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور  ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے، شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ  تک  انسانی امدادکے لیے راہداری بنوائی جائے، امریکا اور  عالمی برادری خطے کے  پائیدار  امن کے لیے اقدامات کریں، غزہ  اور  مغربی کنارے  میں انسانی بحران حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.