ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں سندھ سے آئے منوعہ جالوں سے لیس کشتیوں کی یلغار محکمہ فشریز خاموش تماشائی مقامی چھوٹے ماہی گیر شدید پریشان
لسبیلہ سے بشیر بلوچ کی رپورٹ
لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں سندھ سے آئے ہوئے ممنوعہ جالوں سے لیس کشتیوں کی یلغار سمندری حیات کی نسل کشی عروج پر ہے مقامی چھوٹے ماہیگیروں کا زریعہ معاش تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔
مقامی چھوٹے ماہیگیروں کے مطابق ان ممنوعہ جالوں سے لیس بڑی کشتیوں سے ہمارے چھوٹے جال اور چھوٹی کشتیاں غیرمحفوظ ہوکر رہ گئی ہیں.
واضع رہے کہ چند روز قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے کشتیوں کے ماہیگیروں نے ساحلی علاقے اورماڑا کے سمندری حدود میں مقامی چھوٹے ماہیگیروں پر حملہ کرکے انکو زخمی کردیا تھا اس سارے صورتحال میں محکمہ فشریز نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے.
لسبیلہ کے مقامی چھوٹے ماہیگیروں نے بلوچستان کے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ فشریز کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ سے آئے ممنوعہ جالوں سے لیس ان کشتیوں کے خلاف قانونی کرکے سمندری حیات کی نشل کشی کے روک تھام اور مقامی چھوٹے ماہیگیروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے.