خاموش قاتل ،ذیابیطس ایک قابل علاج مرض

0
ہیلتھ ڈیسک
اسلام آباد:
ذیابیطس ایک قابل علاج مرض ہے ،دنیا میں ہر سال 2.1ملین خواتین ذیابیطس کی وجہ سے اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطس خواتین میں موت کی نویں اہم وجہ ہے۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

معروف کنسلٹنٹ ماہر امراض زچہ وبچہ ڈاکٹر شہنازنواز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 199ملین خواتین ذیابیطس کا شکار ہیں
؂
یہ تعداد سن2040ء تک 313ملین تک بڑھ سکتی ہے۔جس کی بڑی وجہ ناقص خوراک ،جسمانی غیر فعالیت،تمباکونوشی اور شراب نوشی ہیں

اگر ان سب سے پرہیز کیا جائے تو اس جان لیوا بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

معروف کنسلٹنٹ اینڈوکرنولوجسٹ ڈاکٹر اسامہ اشتیاق نے بتایا کہ ذیابیطس ہر دو مریضوں میں سے ایک میں غیر معمولی رہتی ہے

جس کی وجہ سے ان کی حالت اکثر اوقات خراب رہتی ہے جو کنٹرول نہ کئے جانے کی صورت میں کسی بھی معذوری یا موت کی وجہ بن سکتی ہے

ماہرخوراک ز ینب غیور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اچھی خوراک اور غذاکی اہمیت کو اجاگر کیا۔انھوں نے ریشہ د ار غذاؤں کا استعمال باقاعدگی سے کرنے پرزور دیا ۔

مکئی کی روٹی،پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائیں جس کی وجہ سے ذیابیطس اور بلڈپریشر جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔

Back to Conversion Tool

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.