ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں ،ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت اور اور الیکشن اصلاحات کا پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں ،جب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی ووٹ چوری کے عمران صاحب کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی کی انتہاء ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.