خطرے کی بو اسلام آباد سے محسوس کی ،ذہن سے بوجھ اتر گیا ،اسپیکر قومی اسمبلی

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
اسلام آباد: اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بیان دینے کے بعد ذہن سے بڑا بوجھ اتر گیاپارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی تاہم اس کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صحافی نے سوال کیا کہ انہیں پارلیمنٹ کو خطرے کی بو کہاں سے محسوس ہوئی، تو اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے حوالے سے خطرے کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، خطرہ ٹل جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ جس کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل کے بارے میں اندر کی خبر دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.