نوکیا 8موبائل فون پاکستان میں دستیاب

ٹیکنالوجی ڈیسک
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

نوکیا ایٹ 5.3 انچ ڈسپلے (2560×1440) کے ساتھ ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے

اسی طرح فون میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔

نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں زیسسز آپٹکس کیمرہ فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔

تیرہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں ‘ botie ‘ موڈ دیا گیا ہے۔

فرنٹ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔

فرنٹ پر بھی تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔

آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے ایل سی ڈی ڈسپلے بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔

یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے 59 ہزار 900 روپے کے عوض پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.