حمزہ شہباز کا ملک میں کھادکے بحران پر تشویش کا اظہار

0

لاہور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ملک میں کھادکے بحران پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے اورکھاد کی ایک ایک بوری کے لئے کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

انھوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے سب کو پتا ہے،رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا،ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے،یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.