عوامی مری اتحاد پاکستان کی مرکزی قیادت سندھ کے دورہ پر ہیں جہاں پر مری قوم کے مختلف طوائف کے لوگوں سے ملاقات کی اور شمولیتی پروگرام منعقد کئے ۔ مرکزی ترجمان عوامی مری اتحاد پاکستان

کوئٹہ عوامی مری اتحاد پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ عوامی اتحاد پاکستان کے مرکزی قیادت جن میں چیئرمین میرحمزہ مری ،جنرل سکریٹری حاجی طورخان مری سینیئر نائب صدر نیاز مری و دیگر قیادت اس وقت سندھ کے مختلف علاقوں کی دورہ پر ہیں جہاں پر انہوں نے شمولیتی دعوت نامے دیئے جوکہ ان علاقوں کے لوگوں نے بخوشی قبول کئے سندھ کے مختف شہروں جام ٹنڈو آدم ڈیڑھ اللّٰہ یار ،نواب شاہ و دیگر علاقوں میں شمولیتی تقریبات منعقد ہوئے مری قبائل نے عوامی مری اتحاد پاکستان میں شمولیت اختیار کرکے اپنے قائد مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز مری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا مرکزی قیادت کا سندھ کا دورہ ایک اہمیت کا حامل تصور کیا جارہاہے

مری قبائل کی اس طرح متحد و منظم ہونے سے مری قبائل کے دشمن انشاء اللّٰہ شکست سے دو چار ہونگے جو عناصر مری قبائل کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ دورہ ان عناصر کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور وہ یہ جن جائیں کہ مری قبائل تنہا نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پاکستان کے جس کونے میں بھی مری آباد ہیں نواب مری اور عوامی مری اتحاد پاکستان کے دوست شب و روز انکے ساتھ مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں مرکزی قیادت پاکستان کے چاروں صوبوں سے مری قبائل کو اکھٹا کرکے مری قبائل کی مضبوط بنانے کا عزم کررکھا ہے

مری قبائل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کرکے تمام شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں عوامی مری اتحاد پاکستان کے جوان تیار کرکے رپورٹ اپنی پارٹی سربراہ کو انشاء اللہ دیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.