وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے عوام لیے بڑی خوشخبری

0

  کوئٹہ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے مستحسن فیصلے پر عملدرآمد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ کی آمد و رفت کے دوران عام ٹریفک بھی رواں دواں رہتی ہے اور کسی مقام پر بھی وزیر اعلیٰ کی گزرنے کے دوران ٹریفک کو روکا نہیں جاتاجس سے عوام کو ایک مثبت اور خوشگوار تبدیلی کا احساس ہور ہا ہے۔پیر کے روز وزیر اعلیٰ کی ائرپورٹ آمد روفت کے دوران بھی زرغون روڈ اور ائرپورٹ روڈ کے علاوہ ملحقہ سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک جاری رہی اور کہیں بھی عوام کو ٹریفک کی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، واضح رہے کے وزیر اعلیٰ نے اپنا منصب سھنبالتے ہی پروٹوکول کم سے کم سطح پر رکھنے اور ان کے آمد و رفت کے دوران ٹریفک نہ روکنے کی ہدایت کی تھی جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.