حکومت کیلئے پالیسوں کی تشکیل میں مستند تازہ معلومات کا فقدان چیلنج ہے ،گورنربلوچستان

0

مانیٹرنگ ڈیسک
معر وضی حالات کے مطابق عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں

کو وضح کرنے صوبے میں غریب و نادار گھرانوں کے سماجی اور معاشی حالات کا صحیح تعین کے حوالے سے درست معلومات اور اعداد و شمار کا ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار ہے

ماضی میں بھی درست معلومات اور اعداد و شمار کے فقدان کے باعث غریب عوام کیلئے وضح کردہ پالیسیوں اور منصوبوں کے مطلوبہ اور اطمینان بخش نتائج برآمد نہ ہوسکے اور آج بھی حکومت کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے کیلئے مستند اور تازہ معلومات کا فقدان اہم چیلنج ہے

موجودہ قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے زیر اہتمام قومی خوشحالی سروے درست اور مستند

کوئٹہ :گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے کے اجراء سے متعلق منعقد ہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

معلومات حاصل کرنے کی بھر پو ر توقع کی جاسکتی ہے

ملک و صوبے کے غریب طبقے کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قومی خوشحالی سروے سنگ میل کا کردار ادا کریگا

متعلقہ ذمہ داران قومی خوشحالی سروے کے دوران یونین کونسل کی سطح پر درست معلومات اور اعداد و شمار اکٹھا کریں تاکہ کوئی بھی غریب اور مستحق گھرانہ مختلف منصوبوں کے ثمرات سے محروم نہ رہ جائے

ضروری ہے کہ حقدار گھرانوں کے سماجی اور معاشی حالات کے درست تعین کرنے میں شفافیت برقرار رکھی جائے موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے قومی خوشحالی سروے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا کوئٹہ میں قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے کے اجراء سے متعلق منعقد ہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب ،رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار ، اعلیٰ سرکاری حکام ، این آر ایس پی ، نیشنل سماجی و معاشی رجسٹری ، بی آر ایس بی ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

رکن صوبائی اسمبلی دنیشن کمار اور قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے ڈائریکٹر جنرل احمد تیمور نصیر نے بھی قومی خوشحالی سروے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.