بالی وو ڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس، سونم کپور آہوجا اور کرینہ کپور خان جیسی اداکاراں نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کیا،
وہیں دپیکا سے بھی ایسی توقعات کی گئیں کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کریں گی
دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ان کا نام دپیکا پڈوکون ہے، جبکہ اپنے شوہر کو رنویر سنگھ پڈوکون کہہ کر بلایا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا،
اس انٹرویو کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میرے اور رنویر کے درمیان نام تبدیل کرنے کی کوئی بات کبھی ہوئی ہی نہیں، میرا وہ انٹرویو یقینا مذاق تھا، ہم نے تو ایسا کچھ سوچا نہیں کیوں کہ یہ شاید اتنا ضروری نہیں،
میں نے اپنی شخصیت بنانے کے لیے بیحد محنت کی ہے اور یقینا رنویر نے بھی بیحد محنت کی ہے تاکہ وہ اپنا نام بنا سکیں۔
دپیکا اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز کریں گی، جس کی وہ پروڈکشن بھی کررہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بیحد پرجوش ہیں۔