کوئٹہ کی شدید سردی نے قہوہ خانوں کو آباد کردیا

رپورٹ ۔۔۔ندیم خان

سردی ہو اور چائے کی طلب نہ ہوایسا ممکن نہیں

کوئٹہ میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافے نے لوگوں کو قہوہ خانوں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا چائے

تو سب پیتے ہیں لیکن کوئٹہ میں کوئلہ پر بننی والی چائے کا مزہ ہی کچھ اور ہے لوگ دور دراز سے اس چائے کو پینے کیلئے جوک در جوک چلے آتے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

 

ایسے ہی شوقین لوگوں میں سے ایک عبداللہ بھی ہین جن کا کہنا تھا کہ کہ وہ اس چائے کو پینے کیلئے کافی دور سے آتے ہیں اور خاص کر سبز چائے کا مزہ کسی دوسری شے میں نہیں۔

چائے بنانے والے اختر نے بتایا کہ یہ خاص چائے بنانے کیلئے سب سے پہلے کوئلہ کی ضرورت ہوتی ہے جسکی وجہ سے اس کا ذائقہ دیگر چائے سے مختلف ہوتا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس چائے میں خاص قسم کی الائچی ڈالی جاتی جو اس کا ذائقہ مزید بہتر بناتی ہے اور اس چائے کو پینے کیلئے لوگ دیگر ہوٹل کو چھوڑ کر یہاں آتے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.