میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھاکروں گا۔کل یہی جوتے ان کے سر پر پڑیں گے فیصل واوڈا کا ٹی وی شو میں “فوجی بوٹ لانے کا واقعہ “

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام کے میزبان اور فیصل واوڈا کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔

0

بلوچستان24 ویب ڈسک تازہ ترین 15 جنوری 2020

نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو آف دی ریکارڑ میں صورتحا ل اس وقت بدلی جب پی ٹی آئی کے رہنما اور وٖفاقی وز یر برائے آئی وسائل نے اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بو ٹ میز پر رکھ کر کہا میں تو اب ہر پر وگرام میں یہ رکھا کروں گا

۔یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے۔ کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔ اس پروگرام کا اہم مو ضوع میاں نوازشریف کی صحت اور ان کی لند ن میں کھینچی گئی۔ ایک تصور یر کا وائرل ہونا تھا۔ اس پروگرام کی میزبانی کاشف عباسی کرتے ہیں

۔پروگرام میں پیپلز پاڑٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید عباسی شومیں موجود تھے
پروگرام کے میزبان اور فیصل واڈا کے درمیان ایک دلچسب مکالمہ دیکھنے میں آیا۔جب فیصل واڈا نے پروگرام کے دوران فوجی بوٹ نکالا۔ ساتھ ہی کاشف عباسی نے سوال کیا کہ یہ بوٹ کس کا ہیں؟
تو فیصل واڈا نے جواب میں جاوید عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوائے کہا ان سے پوچھیں؟
جاویدعباسی نے کہا جواب دیا کہ ان سے بہتر اور کس کو پتہ ہے۔
فیصل واڈا کی اس حرکت بعد پروگرام کے میزبان کا شف عباسی نے چھوٹتے ہی کہا کہ میں تو

سمجھاتھایہ بندوق لے کر آئے ہیں یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لے کر آئے ہیں۔
قمر ہ الزمان قائرہ نے فیصل واڈا کی اس حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کاشف عباسی صاحب آپ اپنے پروگرام کرلیں

۔یہ اپنی حکومت کرلیں۔ہم تو قوم کے سامنے ایسے گالیاں نہ سننے کو تیار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی قمر الزمان کائرہ اور جاوید عباسی اپنی سیٹوں سے اٹھ گئے اور معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: