خود سے جھوٹ بولنا بند کریں، اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی

صیہونی جنگی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بس اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بس ہو گیا اب ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا، یرغمالیوں کو چھڑوانے کیلئے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا بیٹا اور بھتیجا غزہ میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزیر کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے جنگی آپریشن کو واحد حل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.